Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور صائمہ کامران کے اعزاز میں لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں نشست

پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور صائمہ کامران کے اعزاز میں لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں نشست


حلقہ بزم مشاعرہ(شعر و سخن) لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کے زیر اہتمام ڈین کلیہ علوم شرقیہ اور ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی ، پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور معروف شاعرہ صائمہ کامران کے اعزاز میں ایک شعری نشست کا اہتمام کیا گیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے مشاعروں کو ادبی ذوقِ کی تربیت کا سب سے خوبصورت وسیلہ قرار دیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور صائمہ کامران نے اپنا کلام پیش کیا۔ صدر شعبہ اردو ڈاکٹر ریحانہ کوثر اور ڈین کلیہ علوم شرقیہ و اسلامی پروفیسر ڈاکٹر ملیحہ کاظمی نے مہمان شعراء کی شعری خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔